کراچی میں برطرف پولیس اہلکاروں کا سینٹرل پولیس آفس کے سامنے احتجاج

رش کے اوقات میں احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں


ویب ڈیسک September 05, 2018
رش کے اوقات میں احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں فوٹو:سوشل میڈیا

سندھ پولیس کے برطرف پولیس اہلکار سڑکوں پر آگئے اور سینٹرل پولیس آفس کے سامنے احتجاج کرکے ٹریفک بلاک کردیا۔

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر سینٹرل پولیس آفس کے سامنے سندھ پولیس کے سابق اہلکاروں نے برطرفی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔ مصروف شاہراہ پر رش کے اوقات میں احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

احتجاجی پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں 2013 سے 2015 کے درمیان بھرتی کیا گیا تھا، تاہم بلاوجہ برطرف کیا گیا۔ ان اہلکاروں کا تعلق بدین، دادو، ٹھٹہ، سکھر اور دیگر اضلاع سے ہے اور ان میں سندھ ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں