پرویزاشرف کی سوالنامے کے ذریعے جواب دینے کی درخواست مسترد

راجا پرویزاشرف کو توقیر صادق کیس میں پیر کو بیان ریکارڈکرانے کیلیے نوٹس جاری کیا گیا تھا

راجا پرویزاشرف کو توقیر صادق کیس میں پیر کو بیان ریکارڈکرانے کیلیے نوٹس جاری کیا گیا تھا فوٹو: فائل

KARACHI:
قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے توقیرصادق کیس میں سوالنامے کے ذریعے جواب دینے کی درخواست مستردکر دی اور ان کو نیب کے سامنے پیش ہونے کیلیے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راجا پرویزاشرف کو توقیر صادق کیس میں پیر کو بیان ریکارڈکرانے کیلیے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے اور طبیعت خرابی کی درخواست دیدی۔سابق وزیر اعظم نے نیب کو جواب دیا کہ وہ بیمار ہیں،ان کو سوالنامہ بھیج دیا جائے جواب دے دیں گے ۔نیب نے انکی یہ درخواست مستردکرتے ہوئے کہا کہ وہ توقیر صادق کیس میں رینٹل پاورکیس کی طرح نیب کی انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈکرائیں۔ نیب نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو توقیر صادق کیس میں بیان ریکارڈکرانے کے لیے آج منگل کو طلب کیا ہوا ہے۔


ترجمان نیب نے ایکسپریس کو بتایا کہ سابق وزرائے اعظم کی جانب سے تحریری طور پرکوئی استثنیٰ نہیں مانگا گیا۔پرویز اشرف کی جانب سے میڈیکل بنیادوں پر پیش ہونے کے بجائے سوالنامہ بھیج دینے کی درخواست موصول ہوئی تھی لیکن نیب نے ان کوکہا ہے کہ وہ نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈکرائیں جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کو آج طلب کیا گیا ہے ۔

 
Load Next Story