بینظیرقتل کیسمشرف کیخلاف آج حتمی چالان پیش کیاجائیگا

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملزم پرویز مشرف کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جائے گا

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملزم پرویز مشرف کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جائے گا فوٹو : فائل

KARACHI:
سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج منگل28مئی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبرایک میں ہوگی۔

تفتیشی ٹیم کی جانب سے آج مقدمے کے آٹھویں ملزم سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف حتمی چالان پیش کیا جائے گا ۔ مقدمے کے سینیئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کے قتل کے باعث چالان پیش نہیں کیا جاسکا تھا، نئے چالان میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کو مقدمے کا باقاعدہ ملزم قرار دیا گیا ہے۔ نئے چالان میں ان کے خلاف2امریکی صحافیوں مارک سیگل،رون سسکنڈکو بھی گواہ بنایا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف دیگرگواہان میں سابق ڈی جی آئی بی بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ، سابق ترجمان وزارت داخلہ بریگیڈیئر(ر)جاوید اقبال چیمہ، تفتیشی آفیسر خالد رسول اور تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد قریشی، ممبر تفتیشی ٹیم آزاد خان بھی شامل ہیں۔


تفتیشی ٹیم کی طرف سے امریکی صحافی مارک سیگل کی میموکیس میں امریکی شہری منصور اعجازکی طرز پر مارک سیگل کا بھی وڈیوکانفرنس کے ذریعے بیان ریکارڈکرانے کی عدالت میں درخواست دائرکی گئی ہے اس کی سماعت بھی متوقع ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملزم پرویز مشرف کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جائے گاتاہم اس کے باوجود عدالت میں سیکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

 
Load Next Story