راولپنڈی میں اہل خانہ کویرغمال بنانے والے شخص کوسزائے موت کا حکم

عدالت نے ملزم کو2 مرتبہ سزائے موت اور5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی


ویب ڈیسک September 05, 2018
عبد الرحیم کے 6 بچے ہیں اوروہ منشیات کا عادی اور ذہنی مریض ہے: فوٹو: فائل

انسداددہشتگردی عدالت نے اہل خانہ کویرغمال بنانے والے شخص کوسزائے موت کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں انسداددہشتگردی عدالت کے جج اصغرخان نے مورگاہ آفیسرکالونی میں اپنے اہل خانہ کویرغمال بنانے والے مجرم عبدالرحیم کوسزاسنادی، عدالت نے مجرم کو2 مرتبہ سزائے موت اور5 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راولپنڈی میں ذہنی مریض نے اپنے خاندان کویرغمال بنالیا، ایک شخص جاں بحق

ذہنی مریض عبد الرحیم نے چند ماہ قبل اپنے خاندان کے 22 افراد کو6 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا تھا جب کہ ذہنی مریض شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکارزخمی اورایک شخص محمد اکبرجاں بحق ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ عبد الرحیم کے 6 بچے ہیں اوروہ منشیات کا عادی اورذہنی مریض ہے اوروہ پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں