تھرپارکر میں دوبارہ پولنگ کے موقع پر فوج طلب کرلی گئی

این اے 129، 130کے 47 پولنگ اسٹیشنوں اور پی ایس 62، 63میں یکم جون کو ووٹنگ ہوگی


Staff Reporter May 28, 2013
این اے 129، 130کے 47 پولنگ اسٹیشنوں اور پی ایس 62، 63میں یکم جون کو ووٹنگ ہوگی فوٹو ایکسپریس نیوز

حکومت سندھ نے ضلع تھرپارکر کی قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 129اوراین اے 130 کے 47پولنگ اسٹیشنوں جبکہ سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پی ایس 62اور پی ایس 63کے حلقوں پر یکم جون کو دوبارہ پولنگ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے پاک فوج کی خدمات طلب کرلی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے وزارت دفاع کو خط لکھدیا ہے ۔پاک فوج کے دستے الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے سیکیورٹی پلان کے تحت پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے ۔



پاک فوج کے دستے ان پولنگ اسٹیشنوں کے اطراف کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ہمراہ گشت بھی کریں گے ۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نشستوں پر یکم جون کو پولنگ کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں کے اندر، باہر اور اطراف میں 4500سے زائد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا۔ پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی سامان اور بیلٹ باکسز کی ترسیل کی نگرانی بھی پاک فوج کریگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں