میرے کیریئر کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں محمد حفیظ

اپنی فارم بحال کروں گا اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا، محمد حفیظ


Sports Reporter September 05, 2018
کسی سے ناراضگی نہیں ہے، محمد حفیظ، فوٹو: فائل

ROME: کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرے کیریئر کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کسی سے ناراضگی نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی خبر غلط ہے، صرف عزت کیلیے کھیلتا ہوں آگے بھی یہی کوشش ہو گی، قائداعظم ٹرافی میں پرفارم کرتے ہوئے اپنی فارم بحال کروں گا اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے باہر کیے جانے پر حفیظ کا احسان مانی کو شکایتی خط

قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد محمد حفیظ کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وہ سلیٹکرز کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں، انہوں نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کا اعلان کر رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق وہ پریس کانفرنس کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے تھے، تاہم بورڈ کی جانب سے انہیں کہا گیا کہ ان کا کیریئر ختم نہیں ہوا، ٹیم کو ان کی ضرورت ہے، مستقبل میں موقع دیا جائے گا، بعد ازاں محمد حفیظ نے صحافیوں کے سامنے صرف اپنا مختصر موقف بیان کیا اور سوالات نہیں لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |