بھارت نے پاکستان کو کشن گنگا سمیت متنازعہ ڈیموں کے معائنے کی اجازت دیدی

بھارت کے ساتھ متنازعہ پاور پراجیکٹس کے معاملے پر چار سال سےجنرل اور اسپیشل معائنے کا سلسلہ بند تھا


ویب ڈیسک September 05, 2018
بھارت کے ساتھ متنازعہ پاور پراجیکٹس کے معاملے پر چار سال سےجنرل اور اسپیشل معائنے کا سلسلہ بند تھا

بھارت پاکستان کو کشن گنگا سمیت دیگر متنازعہ ڈیموں کا تفصیلی معائنہ کرانے پر رضامند ہو گیا۔

انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کے مطابق بھارت کشن گنگا پاور پراجیکٹ کی خصوصی انسپکشن کرانے پر راضی ہوگیا ہے اب کشن گنگا سمیت دیگر پراجیکٹس کے معائنے میں تاخیر نہیں ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ متنازعہ پاور پراجیکٹس کے معاملے پر چار سال سے جنرل اور اسپیشل معائنے کا سلسلہ بند تھا تاہم بھارت سے اس سلسلے میں سندھ طاس معاہدے کے تحت رابطہ جاری تھا جس کا اب مثبت جواب ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر مکمل، پاکستان کا پھر عالمی بینک سے رجوع

سید مہر علی شاہ نے کہا کہ رواں ماہ میں پاکستانی ٹیم پہلے پاکلدل اور لوہر کلناہی کا دورہ کرے گی جس کے بعد کشن گنگا کا معائنہ کیا جائے گا۔

سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں کمشنروں کو اختیار حاصل ہے کہ وہ عام معائنے کے ساتھ خصوصی معائنہ بھی کرسکتے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |