وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے نواز شریف

سابق رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کی طرف سے نوازشریف کو تسبیح کا تحفہ بھی دیا گیا


ویب ڈیسک September 05, 2018
احتساب عدالت میں نواز شریف کو تسبیح کا تحفہ بھی دیا گیا،فوٹو: فائل

العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے لیے سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو صحافی نے سوال کیا کہ آج بڑے ہشاش بشاش لگ رہے ہیں؟ جس کے جواب میں نوازشریف نے شعر پڑھ دیا کہ ' ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق ۔۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے'۔

پیشی کے موقع پر نوازشریف کمرہ عدالت میں پارٹی رہنماوٴں سے انتہائی خوشگوار انداز میں بات کرتے رہے جب کہ نواز شریف کے مزاحیہ جملوں پر پارٹی رہنما مسکراتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کے بیان میں تبدیلی کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج جیل سے باہر عدالت میں کھانا کیا،انہیں میکڈونلڈ سے لائے گئے برگر اور جوسز پیش کیے گئے جو انہوں نے جاوید ہاشمی اور چوہدری تنویر کے ساتھ بیٹھ کر کھائے۔

احتساب عدالت میں نواز شریف کو سابق رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کے بیٹے میاں گل عمر فاروق نے تسبیح پیش کی جس پر سابق وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

پیشی کے بعد سابق وزیراعظم کو سخت سیکورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں