نئی حکومت سے امیدیں ہیں بزنس فرینڈ لی بجٹ پیش کیا جائے ایکسپریس فورم

ٹیکس کااختیارپارلیمنٹ کودیاجائے،نثارخان،اخراجات کنٹرول کیے جائیں،ظفربختاوری،مسائل حل کرنیکی کوشش جاری ہے،ڈاکٹراقبال.


Irshad Ansari May 28, 2013
سرمایہ کاری پرذرائع آمدن نہ پوچھے جائیں،سہیل الطاف،حسن سروش اکرم،شیخ فرازفضل، جہانگیر اختر،منورمغل ودیگر کے تاثرات. فوٹو: ایکسپریس/فائل

ایکسپریس فورم میں کہا گیاہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس لگانے کا اختیارپارلیمنٹ کودینے کی تجویز دیدی ہے۔

تاجروصنعتکاربرادری نے نئیحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ آئندہ مالی سال 2013-14کیلیے بزنس فرینڈلی اورٹیکس فری بجٹ پیش کیاجائے ، آئندہ بجٹ میںکالے دھن کوسفیدکرنے کیلیے ایمنسٹی اسکیم لانے کے بجائے ملک میںنئی صنعتیں اور کاروبارشروع کرنے کیلیے کی جانے والی سرمایہ کاری پرذرائع آمدنی نہ پوچھے جائیں۔

امیرلوگوں کوٹیکس نیٹ میں لایاجائے، ٹیکسوں کے نظام کوسادہ وآسان بنایاجائے،شرکا نیسیلزٹیکس کی شرح 16 فیصدسے بڑھاکر17 فیصدکرنے سمیت دیگرٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی تجاویزکومستردکردیا، ایف بی آرکاکہناہے کہ ابھی تک آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سیلزٹیکس کی شرح 16 فیصد سے بڑھاکر17 فیصدکرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ممبر اسٹریٹجک پلاننگ ریفارمزاینڈاسٹیٹکس نثارمحمدخان ، ایف بی آرکے چیف ٹیکس پالیسی ڈاکٹرمحمداقبال ،ڈائریکٹراسلام آباداسٹاک ایکسچینج وپاکستان مرکنٹائل ایکسچینج زاہدلطیف خان، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرحسن سروش اکرم، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدرسہیل الطاف،

اسلام آبادچیمبرآف کامرس کے صدرظفربختاوری، فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماملک ذیشان بوستان، ٹیکس بارایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری وماہرسیلزٹیکس امورشیخ فرازفضل، جیولرزایسوسی ایشن کے صدرخواجہ سہیل صادق، ن لیگ کے رہنماوبانی اسلام آبادچیمبرآف اسمال ٹریڈرزاینڈ کاٹج انڈسٹری جہانگیراختر، اسلام آبادچیمبرآف کامرس کے سابق صدرمنورمغل، سابق نائب صدرآئی سی سی آئی خالد چوہدری، راولپنڈی چیمبرآف کامرس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری اقبال احمد، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبرفضل الرحمٰن ملک،صدرانجمن تاجراںراولپنڈی شیخ صدیق،جنرل سیکریٹری خواجہ مشتاق، جنرل سیکریٹری پیپلزٹریڈرزسیل نویدکنول سمیت دیگرماہرین نے گذشتہ روز'ایکسپریس فورم، میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

شرکا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایف بی آرکے ممبراسٹریٹجک پلاننگ ریفارمزاینڈ اسٹیٹکس نثارمحمدخان نے کہاکہ ابھی تک سیلزٹیکس کی شرح 17 فیصدکرنے کی تجویززیرغورنہیں ہے، یہ تاثرغلط ہے کہ ایف بی آرازخودایس آراوجاری کرتاہے، وفاقی وزیرخزانہ یاوزیرمملکت برائے خزانہ کی منظوری سے ایس آراوجاری کیے جاتے ہیں۔ ایف بی آرنے تجویزدی ہے کہ ٹیکس لگانے کااختیارصرف پارلیمنٹ کے پاس ہوناچاہیے تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ سیلزٹیکس رجسٹریشن کے نظام میںخرابیاںپائی جاتی ہیںاورانھیںدورکرنے کیلیے ایف بی آرنے سیلزٹیکس رجسٹریشن کانیانظام تیارکیاہے۔ایف بی آرکے چیف ٹیکس پالیسی ڈاکٹرمحمداقبال نے کہاکہ ٹیکس سسٹم کوبزنس فرینڈلی بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم ابھی بھی کچھ مسائل ہیںجنھیںحل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرسہیل الطاف نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت کواپناپہلابجٹ بزنس فرینڈلی دیناچاہیے ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنماڈاکٹرحسن سروش اکرم نے کہاکہ راولپنڈی ،اسلام آباداورلاہورسمیت دیگرپوش علاقوں میں اغوا برائے تاوان کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آبادچیمبرآف کامرس کے صدرظفربختاوری نے کہاکہ حکومت کواخراجات کنٹرول کرناہوں گے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماملک ذیشان بوستان نے کہاکہ بیرون ممالک میںمقیم اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے قانونی طریقے سے ترسیلات زربھجوانے کیلیے سہولیات فراہم کی جائیں۔ ٹیکس بارایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ فرازفضل نے کہاکہ مزیدٹیکس لگانے کے بجائے موجودہ سسٹم کودرست کیاجائے ۔

ن لیگ کے رہنماوبانی چیمبرآف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹج انڈسٹری جہانگیراخترنے کہاکہ یہ ملک ڈوب رہاہے ہمیں اسے بچانے کی فکرکرنی چاہیے۔ جیولرزایسوسی ایشن کے صدر خواجہ سہیل صادق نے کہاکہ سونے کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ پیپلزٹریڈرزسیل کے جنرل سیکریٹری نویدکنول نے کہاکہ اگرآئندہ بجٹ میں سیلزٹیکس کی شرح 17 فیصدکی گئی تواس کے خلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔ راولپنڈی چیمبرکے نمائندے فضل الرحمٰن نے کہاکہ ٹیکس وصولی کے نظام کوسادہ وآسان بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباداسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر زاہدلطیف نے کہاکہ نجکاری کے عمل کوتیزکرنے کی ضرورت ہے۔اسلام آبادچیمبرکے سابق صدرمنورمغل نے کہاکہ تمام شعبوں سے ان کی صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی کیا جائے۔ خالدمحمودچوہدری نے کہاکہ تاجروں کوجاری کیے جانے والے سیلزٹیکس کے نوٹس واپس لیے جائیں۔انجمن تاجران راولپنڈی کے صدرشیخ صدیق سمیت دیگرشرکا نے کہاکہ تمام شعبوں پر آمدنی کے مطابق ٹیکس عائدکیاجائے صرف تاجراورصنعتکاروںکوہی قربانی کابکرانہ بنایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں