پشاور میں قاتلانہ حملے میں اے این پی رہنما بھتیجے سمیت جاں بحق 

پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک September 05, 2018
پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا . فوٹو : فائل

تھکال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اے این پی کے رہنما ابرارخلیل کو بھتیجے سمیت قتل کردیا گیا۔

ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق ابرار خلیل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے وه اور انکا بھتیجا جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اورملزموں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب اے این پی نے ابرارخلیل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے ابرارخلیل عام انتخابات میں پی کے 74 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |