سلومیاں نے ایک بار پھر اپنی شادی کا تذکرہ کرڈالا

سلمان خان کا مشہور پروگرام ’بگ باس ‘ کا 12واں رواں ماہ آن ایئر ہوگا۔


ویب ڈیسک September 06, 2018
مجھے ’بگ باس‘ سے ہی شادی کرنی چاہیے کیوں کہ اس سے مجھے بہت فائدہ ہوگا،سلمان خان

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر اپنی شادی کا تذکرہ کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا اپنی شادی سے متعلق کہنا تھا کہ اکثر لوگ مجھ سے سوالات کرتے ہیں کہ میں کب شادی کروں گا اور آج میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ بگ باس سے میری طویل رفاقت رہی ہے اور اس سے میرا الگ ہی تعلق ہے۔

سلو میاں نے کہا کہ بگ باس کے ساتھ گزری حسین یادوں اور اس پروگرام کے ساتھ سب سے زیادہ گزرنے والے وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے 'بگ باس' سے ہی شادی کرنی چاہیے کیوں کہ اس سے مجھے بہت فائدہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔