پومپیو نے پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زور دیا امریکا

وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط تعاون کی امید کا اظہار کیا،امریکی محکمہ خارجہ

ملاقاتوں میں مائیک پومپیو نے مختلف شعبوں میں تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، امریکی محکمہ خارجہ فوٹو:فائل

KARACHI:



امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف دیرپا اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سنبھالنے اور ادارے مضبوط کرنے کے عزم پر مبارک باد دی۔

اعلامیہ کے مطابق مائیک پومپیو نے پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں نئی حکومت کو پرُامن انتقال اقتدار کا خیر مقدم کیا۔




امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق مائیک پومپیو نے مختلف شعبوں میں تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات کی جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کو خطے کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے خلاف دیرپا اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زوردیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط تعاون کی امید کا اظہار کیا۔



Load Next Story