کراچی کوثر ثقلین کی بچوں سمیت ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا کی ہڑتال

وکلا کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے،وکلا


ویب ڈیسک May 28, 2013
وکلا کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے،وکلا فوٹو: نسیم جیمز

کوثر ثقلین ایڈوکیٹ اور ان کے دو بچوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا برادری کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی کے مطابق کوثر ثقلین کی ہلاکت کے خلاف شہر بھر کے وکلا ہڑتال کرہے ہیں اس دوران وکلا سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کہا کہ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

دوسری جانب وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے عدالتوں میں زیر سماعت سیکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے ہیں جن کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، واضح رہے کہ آج صبح ماڑی پور روڈ پر سندھ ہائی کورٹ کے وکیل کوثر ثقلین ایڈوکیٹ کو ان کے دو بچوں سمیت فائرنگ کرکے جاں بھق کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں