
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق موسمی تغیرات میں گھرے جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں 6.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے۔ زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تیس شہری تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کو 25 برس کے سب سے خوف ناک طوفان کا سامنا رہا ہے۔ دو روز قبل آنے والے ٹائیفون نامی طوفان میں 6 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں رواں برس جولائی میں ہلاکت خیز ہیٹ ویو کے بعد بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔