سیمنٹ کی کھپت میں کمی برآمدات 36 فیصد بڑھ گئیں

اگست کے دوران گزشتہ تین سال میں پہلی بار کھپت 14فیصدگھٹ گئی،سیمنٹ مینوفیکچررز


Business Reporter September 06, 2018
اگست کے دوران گزشتہ تین سال میں پہلی بار کھپت 14فیصدگھٹ گئی،سیمنٹ مینوفیکچررز۔ فوٹو: فائل

گزشتہ ماہ اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں اضافے کی وجہ سے انڈسٹری کی مشکلات بڑھنے سے محفوظ رہیں کیونکہ مقامی کھپت میں 13.73 فیصد کمی واقع ہوئی جو گزشتہ تین برسوں میں پہلی بار واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ برس اگست کے مہینے میں شمالی علاقوں کی کھپت 2.730 ملین ٹن تھی جبکہ جنوبی علاقوں کی کھپت 0.625 ملین ٹن تھی۔ سیمنٹ کی برآمدات میں 35.82 فیصد اضافہ ہوا اور 0.557 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا جو گزشتہ برس اگست 2017 میں 0.409 ملین ٹن تھا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سیمنٹ کی مقامی کھپت رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 5.31 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ شمالی حصے میں8.80 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ جنوبی حصے میں 10.91 فیصد کمی واقع ہوئی۔ برآمدات کے حوالے سے شمالی علاقے کی برآمدات میں 29.66 فیصد کمی ہوئی جبکہ ملک کے جنوبی زون کی برآمدات میں 158.40 فیصد اضافہ ہوا۔

مقامی کھپت میں کمی انڈسٹری کیلیے باعث حیرت ثابت ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ ماہ کم نشور نما کی توقع تھی لیکن کھپت میں کمی کی امید نہیں تھی، اس کی وجہ حکومت کی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ جاری ترقیاتی کاموں پر اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ پرائیویٹ تعمیراتی صنعت کی سرگرمیاں معمول کے مطابق تھیں، تاہم امید ہے کہ آئندہ نشورنما میں اضافہ ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔