قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کو خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ
قومی اسمبلی میں (ن) لیگ کو خواتین کی 35، پی پی کو 7،پی ٹی آئی 6، ایم کیوایم 4،جے یو آئی (ف) کو 3 نشستیں الاٹ ہوئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ عام نشستیں حاصل کرنے والی مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی مخصوص نشستوں میں بھی سب سے زیادہ 35 نشستیں الاٹ ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی کےحصے میں 7،تحریک انصاف 6، ایم کیوایم 4،جے یو آئی (ف) کو 3 جبکہ جماعت اسلامی، نیشنل پیپلزپارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور فنکشنل لیگ کو ایک، ایک نشست الاٹ کی گئی، قومی اسمبلی کی پنجاب سے ایک نشت پر پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ق) میں ٹاس ہوگا،قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 6 جبکہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیوایم اور جے یوآئی(ف) کوایک، ایک نشست الاٹ کی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ(ن) کو57، تحریک انصاف کو 5، مسلم لیگ (ق) اورمسلم لیگ ضیا کو2،2 اور پیپلزپارٹی کوایک نشست ملی ہے،پنجاب اسمبلی اقلییتوں کی مخصوص نشستوں میں سے 7 مسلم لیگ (ن) جبکہ تحریک انصاف کو ایک نشست الاٹ کی گئی ہے۔
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو خواتین کی 16، ایم کیو ایم کو 9، مسلم لیگ فنکشنل کو 2 اور مسلم لیگ(ن) کو ایک جبکہ اقلیتوں کی نشتوں میں سے پیپلز پارٹی کو 5 ،ایم کیو ایم کو 3 اور فنکشنل لیگ کو ایک نشت الاٹ ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو خواتین کی 10، جے یوآئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) کو 3،3، جماعت اسلامی کو 2 جبکہ قومی وطن پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،عوامی جمہوری اتحاد اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک نشست الاٹ ہوئی ہے، صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف ،جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) کو ایک ایک نشت الاٹ کی گئی۔
بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو خواتین کی 3،3 ، نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف) کو 2 ، 2 جبکہ مسلم لیگ(ق) کو ایک نشست الاٹ کی گئی ہے۔