مسلم لیگن کی خواتین کارکنوں کی ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش

معاملہ قابو میں نہ آنے پر انتظامیہ نے لیڈیز پولیس کو بلا لیا جس کے بعد خواتین کارکن جہاں نشستیں ملیں وہیں بیٹھ گئیں۔


ویب ڈیسک May 28, 2013
رخسانہ کوکب اور مدیحہ شاہد میں پسند کی نشستوں کے حصول کے لئے تلخ کلامی ہوئی۔ جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر جوتوں، مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

یوم تکبیر کی تقریب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کی خواتین کارکنوں نے پسند کی نشستوں کے لئے ایک دوسرے پر مکوں، لاتوں اور ہینڈ بیگز کا ماہرانہ استعمال کیا جب کہ انتظامیہ نے معاملے کو کنٹرول کرنے کے لئے لیڈیز پولیس کوبلانا پڑا۔

لاہور میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام تقریب کے دوران لیڈیز ونگ کی مقامی خاتون کارکن رخسانہ کوکب اور مدیحہ شاہد میں پسند کی نشستوں کے حصول کے لئے تلخ کلامی ہوئی،جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر جوتوں، مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔ رخسانہ کوکب کو پسپا ہوتا دیکھ کر ان کی دیگر ساتھی بھی میدان میں اتر آئیں اور انہوں نے مدیحہ شاہد کو زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس موقع پر دیگر خواتین اور مرد کارکنوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تاہم معاملہ قابو میں نہ آنے پر انتظامیہ کو لیڈیز پولیس کو بلا نا پڑا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں