بالی ووڈ میں 70 اور 80 کی دہائیوں کی رومینٹک فلموں کا دور واپس آگیا

عاشقی ٹو نے ایک مہینے میں 70کروڑروپے کمائے اسی طرح 1981کی ہٹ فلم ’’چشم بد دور‘‘ کا ری میک بھی باکس آفس پر چھا گیا

عاشقی ٹو اور چشم بدو دورکے ری میک کی کامیابی نے یہ واضح کردیا ہے کہ بالی ووڈ میں رومانوی فلموں کادورپھر واپس لوٹ آیا ہے، فوٹو:پبلسٹی

بالی ووڈ میں 70 اور 80 کی دہائیوں کی رومینٹک فلموں کا دورآخر کار واپس آ ہی آگیا۔


عاشقی ٹو اور چشم بدو دورکے ری میک کی کامیابی نے یہ واضح کردیا ہے کہ بالی ووڈ میں رومانوی فلموں کادورپھر واپس لوٹ آیا ہے، عاشقی ٹو نےریلیز کے پہلے ہفتے میں 36کروڑ اور ایک مہینے میں 70کروڑروپے کمائے ، اسی طرح 1981کی ہٹ فلم ''چشم بد دور'' کا ری میک بھی باکس آفس پر چھا گیا ، اس رومانوی مزاحیہ فلم نے 2 ہفتوں میں 49 کروڑروپے کمائے۔

دونوں رومینٹک فلموں کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بالی ووڈ کے 70 اور 80 کی دہائی کا رومانوی دور پھر لوٹ آیا ہے ، فلم انڈسٹری کے جہاں دیدہ پنڈتوں نے بدلتے ہوئے اس رجحان کے مطابق فلمیں بنانا شروع کر دی ہیں ، ان فلموں میں سب سے پہلا نام دپیکا پڈکون اور رنبیر کپور کی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' کاہے۔ فلم کے مستی بھرے گانے پہلے ہی دھوم مچا رہے ہیں،فلم 31مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story