اسحاق ڈارکو ہر صورت واپس لانا ہوگا چیف جسٹس

اسحاق ڈار کی عدم پیشی پرعدالت یک طرفی کارروائی کرے گی، چیف جسٹس ثاقب نثار


ویب ڈیسک September 06, 2018
موجودہ حکومت بتائے کہ اسحاق ڈار کو کب تک واپس لائے گی؟ چیف جسٹس کا استفسار فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اسحاق ڈار معمولی ملزم نہیں ہیں انہیں ہر صورت واپس لانا ہوگا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اسحاق ڈارکو وطن واپس لانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اسحاق ڈار کی واپسی کا معاملہ انٹرپول کے پاس ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت برطانیہ مفرور افراد کی واپسی کے اقدامات کررہی ہے، اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹر پول کو خط لکھا تھا، اسحاق ڈارکی واپسی کا معاملہ انٹرپول کے پاس زیرالتواء ہے۔

عدالت اور پاکستان اتنے بے بس ہیں کہ مفرور کو واپس نہ لاسکیں؟ چیف جسٹس

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالت جن افراد کو مفرور قرار دے چکی ہے انہیں واپس لانے کے اقدام نظر نہیں آتے، کیا پاکستانی شہری کو بھی عدالتی حکم پروطن واپس نہیں لایا جاسکتا؟ کیا عدالت اور پاکستان اتنا بے بس ہے کہ مفرور کو واپس نہ لاسکے؟ اداروں نے اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے آپس میں کیا اقدامات کیے، موجودہ حکومت بتائے اسحاق ڈارکو واپس لانے کے لیے کیا اقدام کیے اور انہیں کب تک واپس لائے گی۔

اسحاق ڈار کو لانے کیلیے احتساب عدالت کو کارروائی کی ہدایت


جسٹس ثاقب نثارنے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، نیب نے ان کی واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے چیف جسٹس کے استفسارپربتایا کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکو مفرور قراردیا تھا لیکن عدالت نے تاحال وزارت داخلہ کو حکم جاری نہیں کیا، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ احتساب عدالت کو کارروائی کے لیے درخواست دیں۔

اسحاق ڈارکے پیش نہ ہونے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس نے اسحاق ڈارکی وطن واپسی کے لیے تمام اقدامات کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈارکو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں، وہ معمولی ملزم نہیں، انہوں نے کھلے عام الیکشن لڑا، انہیں ہرصورت واپس لانا ہوگا، اسحاق ڈارکے پیش نہ ہونے کے سنگین نتائج ہوں گے، انہیں ایسی چک پڑی کہ سارا معاملہ ہی چکا گیا، عدم پیشی پرعدالت یک طرفہ کارروائی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |