ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ

ایران ہم سے بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا انحصار خود ایران پر ہے، امریکی صدر


ویب ڈیسک September 06, 2018
ایران ہم سے بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا انحصار خود ایران پر ہے، امریکی صدر۔ فوٹو : فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں تاہم بات چیت کا انحصار خود ایران پر ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت بحیثیت ملک خود اپنی بقا کے لیے کافی فکرمند ہے، جب میں صدر بنا تھا اس کے مقابلے میں ایران آج ایک بالکل مختلف ملک ہے تاہم دیکھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہم سے بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا انحصار خود ایران پر ہے نہ کہ امریکا پر، ہم آج بھی ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم ایران کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹرمپ نے شامی صدر بشار الاسد کو قتل کرنے کا حکم دیا

صحافیوں کے سوال پر کہ کیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات ہوسکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہوسکتا ہے، یہاں سب کچھ ممکن ہے اور ایران سے اب بھی بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |