شعیب اختر مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی

اس عہدے پر میری تقرری نجم سیٹھی نے کی تھی لہذا اب میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، شعیب اختر


Sports Desk September 06, 2018
اب میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، شعیب اختر۔ فوٹو : فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، نجم سیٹھی کے استعفیٰ اور نئے بورڈ سربراہ احسانی مانی کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سابق فاسٹ بولر نے ٹویٹ میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نجم سیٹھی نے اس عہدے پر میری تقرری کی تھی لیکن اب وہ نہیں رہے تو میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، اس لئے میں فوری طور پر مشیر پی سی بی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔



واضح رہے کہ گزشتہ برس اس وقت کے بورڈ سربراہ نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کرکٹ امور پر اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں