چین میں گناہ چھپانے کیلئے خاتون نے نوزائیدہ بچے کو واش روم کی پائپ لائن میں پھینک دیا

بچے کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور اسے بہت جلد اسپتال سے فارغ کر دیاجائے گا، اسپتال انتظامیہ


AFP May 28, 2013
بچے کی پیدائش کے بعد اس کے غیر شادی شدہ والدین نے خاندان سے نکالے جانے کے خوف سے اسے واش روم کی پائپ لائن میں پھینک دیا، مقامی میڈیا۔ فوٹو: اے ایف پی

SWAT: چین کے مشرقی صوبہ زیجیانگ میں خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے نوزائیدہ بچے کو واش روم کی پائپ لائن میں پھینک دیا تاہم ریسکیو ٹیموں نے بچے کو زندہ نکال لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد اس کے غیر شادی شدہ والدین نے خاندان سے نکالے جانے کے خوف سے اسے واش روم کی پائپ لائن میں پھینک دیا جب کہ بچے کی 22سالہ غیرشادی شدہ ماں کا کہنا ہے کہ اس نے غیر متوقع طورپر بچے کو واش روم میں حاجت روا کے دوران کموڈ پر جنم دیا اورپھر وہ کموڈو کی پائپ لائن میں پھنس گیا اورمیری اطلاع پرہی مکان مالک نے پولیس اور ریسکیوٹیموں کو ٹیلی فون کرکے بلایا۔

ریسکیوٹیم کے مطابق ڈاکٹروں کی مدد سے بچے کو پائپ سے نکالنے میں ناکامی پر 4 انچ قطر کے پائپ کو کاٹنے کا فیصلہ کیا اور تقریباً 2 سے 3 گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد بچے کوزندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی کارروائی کے دوران بچے کی ماں بھی موقع پر موجود رہی تاہم بچے کا والد گھر پر موجود نہیں تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے بچے کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور اسے بہت جلد اسپتال سے فارغ کر دیاجائے گا تاہم اس کی ماں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی وہ بچے کے والدین کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کر سکیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں