حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کے بطور اپوزیشن لیڈر تحریری آرڈر جاری کردیا

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی اور ان کے والد شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ فوٹو: فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو قائد حزبِ اختلاف مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حمزہ شہبازشریف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردئیے گئے ہیں اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اس حوالے سے تحریری آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مقرر

حمزہ شہباز کی تقرری دستخطوں کی جانچ پڑتال کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی، صوبائی اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف کے لئے دی گئی درخواست پر موجود دستخطوں پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعتراض کیا تھا کہ درخواست پر ایک ہی شخص نے تمام ارکان کے دستخط کئے ہیں۔ بعد ازاں ارکان کو دوبارہ بلا کر دسخطوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے والد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، اور پاکستانی سیاست میں ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔
Load Next Story