عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ملیحہ لودھی

ہمیں عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کی کوششیں کرنا ہوں گی، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک September 06, 2018
ہمیں عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کی کوششیں کرنا ہوں گی، ملیحہ لودھی۔ فوٹو: فائل

KABUL: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قبضہ اور حق خود ارادیت سے انکار محکوم اقوام سے نا انصافی ہے لہذا امن کا قیام صرف انصاف سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں دیرینہ اور پیچیدہ تنازعات کے حل کے لئے اجتماعی کوششیں کرنی چاہئیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کا مضبوط کردار امن کے کلچر کو فروغ دینے میں ایک موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظالمانہ طریقوں سے دبارہے ہیں جو نہ تو بین الاقوامی قوانین اور نہ ہی عدل اور اخلاقی اقدار کے مطابق ہیں، عالمی امن کے لیے دیرینہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں