ملالہ یوسف زئی کی ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات

ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان نے کہا کہ ملالہ نے پوری دنیا میں محبت اور امن کے پیغام کو عام کیا ہے۔


ویب ڈیسک May 28, 2013
ملالہ یوسف زئی کی مدد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے اور مجھے امید ہے کہ ملالہ تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے ہی کام کرتی رہیں گی، شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان

ملالہ یوسف زئی نے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور اپنے علاج میں مالی معاونت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان نے ملالہ یوسف زئی کے عزم اور حوصلے کی داد دی اور کہا کہ ملالہ نے پوری دنیا میں محبت اور امن کے پیغام کو عام کیا اور ملالہ کی کوشش اور ہمت پوری دنیا میں تعلیم کے فروغ میں مدد دے گی، امن مشن میں ملالہ یوسف زئی کی مدد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے اور مجھے امید ہے کہ ملالہ تعلیم کے فروغ کے لیے یوں ہی کام کرتی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں بھی خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا پورا حق دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سوات میں ملالہ یوسف زئی پر طالبان نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور انہیں علاج کے لئے برطانیہ منتقل کیا گیا، برطانیہ منتقل کرنے کے لئے ایئرایمبولینس متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہی فراہم کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |