ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹرز کی بھرپور مشقیں جاری

کیمپ 10 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم یو اے ای روانہ ہو جائے گی۔

کیمپ 10 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم یو اے ای روانہ ہو جائے گی۔ :فوٹو:ایکسپریس

قومی کھلاڑیوں کی ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کے لئے تربیتی کیمپ میں بھرپور مشقیں جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی کرکٹرز بھرپور محنت کررہے ہیں، سخت گرم موسم میں کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی، اوپنرز فخر زمان اور امام الحق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی توجہ کا مرکز رہے۔




کیمپ 10 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم یو اے ای روانہ ہو جائے گی، اور میگا ایونٹ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے، یو اے ای کی گرم کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 پیسرز کو شامل کیا گیا ہے۔



واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے، فیصلہ کن معرکہ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا
Load Next Story