یوسف گیلانی کیخلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نیب ریفرنس

ملزمان پر نجی کمپنی کے ذریعے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کا الزام

ملزمان پر نجی کمپنی کے ذریعے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کا الزام فوٹو:فائل

نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیا ریفرنس دائر کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فاروق اعوان، ریاض اشعرصدیقی، سی ای او میسرز میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ انعام اکبر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان پر میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کا الزام عائد ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروسز فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہیری مہم چلائی۔ ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی بھی نیب کے شکنجے میں

نیب حکام کا مزید کہنا ہے کہ سی ای او میڈاس انعام اکبرنے محکمہ اطلاعات کی ہدایات کونظراندازکیا اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرکے اشتہارات جاری کئے، کیونکہ میڈاس کمپنی یو ایس ایف کے پینل پرنہیں تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پرنیب کی جانب سے بدعنوانی کے الزام میں ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔
Load Next Story