عراق میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک
بغداد کے مشرق میں صدر سٹی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔
عراق کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد کے مشرق میں صدر سٹی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے جب کہ ترمیا ميں خود کش بمبار نے بارودی مواد سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑا دیاجس کے نتیجے ميں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب موصل شہر میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ موصل میں ہی دھماکے کے نتیجے میں سینئر پولیس انٹیلی جنس افسرہلاک جب کہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، تکریت میں مسلح افراد نے القاعدہ مخالف فورس کے 2 اہلکاروں کو قتل کردیا۔