پشاور امامیہ کالونی گلبہار میں بم دھماکا 3 افراد جاں بحق 15 زخمی

بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے قریبی عمارتوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔


ویب ڈیسک May 28, 2013
زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: جی ٹی روڈ پر مکڑی گودام کے قریب امامیہ کالونی گلبہار میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا جی ٹی روڈ پر مکڑی گودام کے قریب امامیہ کالونی گلبہار میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، دھماکا انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 2 سے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |