ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کوشکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

انگلش آف اسپنر گریم سوان نے میچ میں 132 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں اور فتح ميں اہم کردار ادا کیا۔


AFP May 28, 2013
سیریز کے پہلے میچ ميں انگلینڈ نے 170 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 247رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔

ہیڈنگلے میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کے 468 رنز کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز 158 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو مجموعی اسکور میں صرف 64رنز کا ہی اضافہ کرپائی اورپوری ٹیم 220 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔ انگلش آف اسپنر گریم سوان نے میچ میں 132 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی فتح ميں کلیدی کردار ادا کیا، لارڈز ميں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ ميں انگلینڈ نے 170 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں