کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلیے جدوجہد کررہے ہیں مراد علی شاہ
وفاق سے کراچی کو 1200 کیوسک پانی فراہمی سے مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور وفاق کی جانب سے 1200 کیوسک پانی کی فراہمی سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
مشترکہ مفادات کونسل کے 39 ویں اجلاس کی تیاری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مفادات کاؤنسل اجلاس میں سندھ کے اہم معاملات زیر التواء ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ زیر التواء معاملات کو حل کروائیں، ہم کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، وفاق سے کراچی کو 1200 کیوسک پانی فراہمی سے مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، ہمیں تاحال سی سی آئی اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی بھی نہیں ملی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کیا ہے، جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ بجلی کی فراہمی اور تقسیم کار کمپنیوں کیلئے قانون سازی پر غور جب کہ توانائی اور سی پیک منصوبوں کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔