افواج کی کامیابیاں پختہ عزم اور جذبہ ایمانی کا نتیجہ ہیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستان رقم کی،محمود خان

1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستان رقم کی،محمود خان: فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ دشمن کے خلاف ہماری افواج کی کامیابیاں پختہ عزم اور جذبہ ایمانی کا نتیجہ ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) بیس پشاور میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب میں شرکت کی, انہوں نے پاکستان کے دفاع اور سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستان رقم کی اور دشمن کے خلاف ہماری افواج کی کامیابیاں پختہ عزم اور جذبہ ایمانی کا نتیجہ ہیں جب کہ نمائش ایئرفورس کی تیز رفتار ترقی اور پیشہ ورانہ قابلیت کی غماز ہے۔
Load Next Story