بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی مضبوط ہوگی چینی صدر

دونوں ممالک کو مزید ثابت قدمی کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کرنا چاہیے، چینی صدر


ویب ڈیسک September 06, 2018
چین اور پاکستان اچھے ہمسائے اور بہترین دوست ہیں،چینی صدر (فوٹو: فائل)

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے اور بہترین دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود مضبوط ہوگی اور مزید پروان چڑھے گی۔

نومنتخب صدر ڈاکٹرعارف علوی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ اس نے خطے کے امن اور ترقی کے لیے مثبت کردارادا کیا ہے۔

چین کے صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے اور دونوں ممالک کو مزید ثابت قدمی کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |