ساف فٹبال چیمپئن شپ بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی

بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 0-1 گول سے شکست دی


اسپورٹس رپورٹرز September 07, 2018
بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 0-1 گول سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

ساف فٹبال چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 0-1 گول سے شکست دے دی۔

ساف فٹبال چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 0-1 گول سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے برمن نے کھیل کے 85ویں منٹ میں گیند کو جال کے اندر پھینک کر بنگلہ دیش کی فتح پر مہر ثبت کی، نیپال نے بھوٹان کے خلاف 0-4 سے کامیابی سمیٹی، پاکستانی ٹیم 8 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔

میچ ختم ہونے سے صرف 5 منٹ قبل بنگلہ دیش نے عمدہ موو بنائی جس کا پورا فائدہ میزبان ٹیم کے برمن نے اٹھایا اور گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینک کر اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلادی۔ ایک اور میچ میں نیپال نے بھوٹان کے خلاف0-4 سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔