سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

عدالت نے تمام اداروں کو جے آئی ٹی سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک September 06, 2018
عدالت نے تمام اداروں کو جے آئی ٹی سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی (فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کریں گے، جے آئی ٹی کی تشکیل کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جےآئی ٹی جعلی بینک اکاؤنٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی اور سچائی کا سراغ لگائے گی، جے آئی ٹی جعلی بینک اکاؤنٹس میں ملوث افراد کے خلاف شہادتیں بھی اکٹھی کرے گی، عدالت نے تمام اداروں کو جے آئی ٹی سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس عمران لطیف منہاس، ڈائریکٹر نیب نعمان اسلم، ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر محمد افضل، آئی ایس آئی کے بریگیڈیر شاہد پرویز اور اسٹیٹ بینک کے جوائنٹ ڈائریکٹر ماجد حسین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں