2024

اینگرو انرجی اور اقوام متحدہ خواتین ونگ کے درمیان معاہدہ

 معاہدے کے تحت تھری خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔


Business Reporter September 07, 2018
معاہدے کے تحت تھری خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

اینگرو انرجی اور اقوامِ متحدہ خواتین ونگ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے کے تحت تھری خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

تھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سرگرمیوں اور اقدام کو آگے بڑھانے کی غرض سے اینگرو انرجی لیمیٹد اور اس کی ذیلی کمپنیوں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی،اینگروپاور جن تھرلمیٹداور تھر فاؤنڈیشن کے سی ایس آر ونگز نے خواتین کو با اختیار بنانے کے اصولوں( ڈبلیو ای پی) پر اقوامِ متحدہ خواتین ونگ کی مدد سے دستخط کردیے ہیں۔خواتین کو بااختیار بنانے کے اصولوں(ڈبلیو ای پی) کے دستخط کنندہ کی حیثیت سے اینگرو انرجی لمیٹڈ7 اہم شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی۔

معاہدے پر اینگرو انرجی کے سی ای او شمس الدین شیخ نے اقوامِ متحدہ خواتین ونگ کے نمائندے جمشید ایم قاضی اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے۔

واضع رہے کہڈبلیو ای پی اقوامِ متحدہ خواتین ونگ اور یونائیٹد نیشن گلوبل کامپیکٹ کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کے تحت صنفی مساوات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کیلیے وسیع بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

ایجنڈے میں کام کے دوران خواتین کی صحت، حفاظت اورسلامتی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ مناسب سلوک، صنفی مساوات اور خواتین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اوردیگر شعبوں کے علاوہ خواتین کو سپلائی چین اور انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں مواقع فراہم کرنا جیسے نکات شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ خواتین ونگ کے ساتھ اینگرو انرجی لیمیٹڈکے پائیدارترقیاتی اہداف( ( ای ڈی جی) کا تسلسل ہے جبکہ کمپنی تھرپارکر میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے مختلف پروگراموں کو پہلے ہی لاگو کر چکی ہے۔صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے ، اقوامِ متحدہ خواتین ونگ اقتصادی سلامتی، سیاسی شمولیت اور تشدد کے خاتمے پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان میں انسانی حقوق کو فروغ دینے کے جدید اقدام کو سپورٹ کرتا ہے۔

اینگروانرجی لیمیٹد کے سی ای او شمس الدین شیخ نے کہا کہ"ہم خواتین کو بااختیار کے فعال عمل کے ساتھ صنفی مساوات کے اقدام کیلیے پرعزم ہیں۔۔ خواتین ڈمپر ٹرک ڈرائیور پروگرام جیسے منفردمنصوبوں نے تھری خواتین کو60ٹن وزنی ٹرک چلانے کی تربیت دی ہے جبکہ خواتین ٹرک ڈرائیوروں کی تعداد کو بڑھانے کے منصوبے پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔

اس کے علاوہ ماروی کمپنی کی جانب سے قائم کردہ ماروی کلینک تھر ی خواتین کو دورانِ زچگی ماں اور بچے کی صحت سے متعلق دیکھ بھال فراہم کرتی ہے جبکہ تھری ناری جیسے پروگرام کی توجہ تھری خواتین کی پرائز ڈیولپمنٹ اوران کی مارکیٹ رسائی پر ہے۔

اقوامِ متحدہ خواتین ونگ کے نمائندے جمشید ایم قاضی نے کہا کہ اینگرو انرجی لیمیٹدخواتین کی قابلیت اور ان کوبرابر کے مواقع فراہم کرنے کیلیے پہلے سے ہی کام کررہی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کمپنی ٹرک ڈرائیوری ، انجینئرز، سپروائزری جیسے غیر روایتی شعبوں میں تھر اور ملحقہ علاقوں کی خواتین کو مواقع فراہم کررہی ہے۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے خواتین ونگ نے دنیا بھر میں مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں کی جانب سے لاگو کیے گئے ان بہترین طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن سے دنیا بھر میں خواتین کی مالیاتی شمولیت میں مدد ملی۔ آج تک 56 پاکستانی کمپنیوں نے خواتین کو با اختیار بنانے کے اصولوں پر دستخط کرکے عوامی سطح پر اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں