عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا

عاطف میاں کی جگہ نئے رکن کی تعیناتی کا اعلان جلد کیا جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید

عاطف میاں کی جگہ نئے رکن کی تعیناتی کا اعلان جلد کیا جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید۔ فوٹو : فائل

عاطف میاں کو حکومت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹا دیاگیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ عاطف میاں سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی ممبرشپ واپس لے لی گئی ہے تاہم ان کی جگہ نئے رکن کی تعیناتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔




دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عاطف میاں کو ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے، حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔



فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کی آئیڈیل ریاست مدینہ ہے اور وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین عاشقان رسولﷺ ہیں۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے جو کامیابی حاصل کی وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے۔

Load Next Story