ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جارہا ہے

پاک فضائیہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ایئروائس مارشل احسان رفیق

پاک فضائیہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ایئروائس مارشل۔ :فوٹو:فائل

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے، اور اسی مناسبت سے پاکستان ائیرفورس کی جانب سے ایک نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے۔


ایئر وائس مارشل احسان رفیق نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پرایئروائس مارشل چوہدری احسان رفیق کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

واضح رہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا، اس جنگ میں پاک فضائیہ کے پائلٹ ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے گرا کر تاریخ رقم کی تھی اور دشمن کے تکبر کو پاش پاش کرتے ہوئے ان کے دانت کھٹے کردیئے تھے۔

 
Load Next Story