احتساب عدالت کا یوسف رضا گیلانی کو 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم

کیس کی سماعت نیب کورٹ نمبر ٹو کے جج ارشد ملک کریں گے

کیس کی سماعت نیب کورٹ نمبر ٹو کے جج ارشد ملک کریں گے۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر 6 ملزمان کو 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، کیس کی سماعت نیب کورٹ نمبر ٹو کے جج ارشد ملک کریں گے جب کہ جج ارشد ملک سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بھی کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : یوسف گیلانی کیخلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نیب ریفرنس

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان پر میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کا الزام عائد ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروسز فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہیری مہم چلائی۔ ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
Load Next Story