پی پی اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے

سندھ اسمبلی کی 3 ارکان نے تعلیم کا ذکر ہی نہیں کیا، ایک بالکل ان پڑھ جب کہ ایک آٹھویں پاس ہے


ویب ڈیسک September 07, 2018
سندھ اسمبلی کی 29 میں سے 5 ارکان کے پاس ماسٹرز ڈگری ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے ارکان کی تعلیمی قابلیت کے دلچسپ حقائق منظرعام پرآئے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں 38 مخصوص نشستوں پر منتخب 10 فیصد ارکان صرف انٹر پاس اور 15 فیصد نان گریجویٹ ہیں، پیپلزپارٹی کی ایک خاتون رکن نے تعلیم حاصل ہی نہیں کی، پی ٹی آئی کی ایک خاتون رکن نے صرف آٹھ جماعتیں پڑھنے پرہی اکتفا کیا، 3 ارکان نے تعلیمی قابلیت کا ذکر ہی نہیں کیا جب کہ 5 ارکان کے پاس ماسٹرز ڈگری ہے۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں بیشتر قانون سازی انگریزی زبان میں ہوتی ہے لیکن کئی ارکان سندھ اسمبلی انگریزی زبان سے ناواقف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں