ٹنڈو حیدرپولیس کاچھاپہ بھٹے سے 37افراد بازیاب

16بچے، 8خواتین بھی شامل،امنت اوڈ نے درخواست دی تھی


Nama Nigar May 29, 2013
ایس ایچ او پین شاہنواز خاصخیلی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گذشتہ رات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے حکم پر چھاپہ مار کر 16معصوم بچے، 8خواتین اور 13مردوں کو اینٹوں کے بھٹے پر بازیاب کرا لیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پبن تھانے کے انچارج کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے حکم پر کامران برکس کمپنی ٹنڈو حیدر پر چھاپہ مرد، عورتیں اور معصوم بچوں سمیت 37افراد بازیاب۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو حیدر کے نزدیک کامران برکس کمپنی پر ایس ایچ او پین شاہنواز خاصخیلی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گذشتہ رات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے حکم پر چھاپہ مار کر 16معصوم بچے، 8خواتین اور 13مردوں کو اینٹوں کے بھٹے پر بازیاب کرا لیا۔



بازیاب کرائے گئے افراد میں سانگھل بائی، سمرت بائی، سانکا بائی، داد بائی، موران، ملوکان، نابی، نزریو، سبھا گواوڈ، اشوک اوڈ، نرمل اوڈ، و پرچند اوڈ، چندو اوڈ، دلیب گھنور، راجو گھم چند سمیت37افراد شامل ہیں، عدالت میں امنت اوڈ نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے رشتہ داروں کو بھٹہ مالک نے قید کر رکھا اور جبری مشقت کراتا ہے جس پر SHOپین نے عدالت کے حکم پر ان افراد کو بازیاب کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں