کراچی سمیت سندھ بھر میں 8 تا 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

صوبے میں اسلحے کی نمائش، لاوڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال، دل آزار تقاریر اور وال چاکنگ پر بھی دفعہ 144 نافذ


ویب ڈیسک September 07, 2018
ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 3 روز اور دیگر احکامات پر یکم تا دس محرم تک پابندی ہوگی، نوٹی فکیشن :فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پرصوبے بھر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 8 سے 10 محرم تک ہوگی اور اس کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا، جب کہ سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش، لاوڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال، دل آزار تقاریر، وال چاکنگ اور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 3 روز کے لیے جب کہ دیگر احکامات پر یکم تا دس محرم تک پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |