ایران کے صوبے زاہدان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلے کا مرکز زاہدان سے 200 کلو میٹر دور 26 کلو میٹر زیرِزمین گہرائی میں تھا، ایرانی حکام
ایرانی صوبے زاہدان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹراسکیل پر5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے زاہدان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6۔5 تھی، جس کا مرکز زاہدان سے 200 کلو میٹر دور 26 کلو میٹر زیرِزمین گہرائی میں تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
ایران کے ایمرجنسی سروس کے سربراہ پیر حسین خولیوند کے مطابق ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔