عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا مایوس کن ہے جمائما

پاکستان کی حکومت نے عاطف میاں کا نام واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا، جمائما

پاکستان کی حکومت نے عاطف میاں کا نام واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا، جمائما

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک نامور ماہر اقتصادیات کو عہدے سے ہٹانا انتہائی مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکسستان کی حکومت نے معروف ماہر اقتصادیات کا نام اقتصادی مشاورتی کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا حالانکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک احمدی کو وزیرخارجہ مقرر کیا تھا۔




واضح رہے کی مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حکومت نے عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ عاطف میاں سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی ممبرشپ واپس لے لی گئی ہے۔
Load Next Story