پنجاب سندھ اور خیبر پختون خوا میں نئے آئی جیز کا تقرر

کلیم امام آئی جی سندھ، محمد طاہر آئی جی پنجاب اور صلاح الدین آئی جی کے پی تعینات

کلیم امام آئی جی سندھ، محمد طاہر آئی جی پنجاب اور صلاح الدین آئی جی کے پی تعینات (فوٹو : فائل)

RAHIM YAR KHAN:
حکومت نے پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں نئے آئی جیز کو مقرر کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں نئے آئی جیز کی تقرری کردی گئی۔ کلیم امام کو آئی جی سندھ اور محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے جب کہ صلاح الدین کو ایک بار پھر آئی جی خیبر پختون خوا مقرر کردیا گیا ہے۔

کلیم امام کو پنجاب سے سندھ، محمد طاہر کو کے پی سے پنجاب تعینات کیا گیا ہے جب کہ سندھ میں تعینات آئی جی امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load Next Story