وزیراعظم کے اعلان کے بعد ’’ڈونیٹ فار ڈیمز‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ایک شخص جس نے چندے سے اسپتالز بنائے وہ ڈیم بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، عمیر حسن کی ٹوئٹ

ایک شخص جس نے چندے سے اسپتالز بنائے وہ ڈیم بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، عمیر حسن کی ٹوئٹ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم کے لیے فنڈز کی اپیل کے بعد ''ڈونیٹ فار ڈیمز'' سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے ویڈیوپیغام میں ملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کی اپیل کی جس کے بعد نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں نے اس اقدام کو سراہا بلکہ ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دہانی بھی کروائی جب کہ پاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض بھی پیچھے نہ رہے اور ڈیمز فنڈ میں 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔




دوسری جانب وزیراعظم کے اس اقدام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور ٹوئٹر پر ''ڈونیٹ فار ڈیمز'' چند ہی گھنٹوں میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ جہاں صارفین نے عمران خان کے اس اقدام کو سراہا وہیں کچھ لوگوں نے اس اقدام پر تنقید بھی کی۔



عمیمہ مخدوم نامی خاتون نے لکھا کہ ایک لیڈر جو قوم کے مستقبل کے لیے سوچ رکھتا ہے، قائداعظم کے بعد واحد لیڈر جو صرف عوام کی بھلائی کی سوچ رکھتا ہے۔




عمیر حسن نے لکھا کہ ایک شخص جس نے چندے سے اسپتالز بنائے وہ فنڈز سے ڈیم بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔



اسامہ یوسف کا کہنا تھا کہ '' یہ کام سویلین حکمرانوں کا تھا جو جانتے تھے کہ یہ ایک بحران کی شکل اختیار کرلے گا لیکن اس کے لیے کچھ نہیں کیا''۔



فرحان نے لکھا کہ ہم ہر ہفتے باہر کھانے پینے پر بہت پیسے خرچ کرلیتے ہیں تو اپنے مستقبل کے لیے کچھ پیسے کیوں نہ عطیہ کیے جائیں لہذا میں کسی اور کے لیے نہیں بلکہ اپنے اور اپنے مستقبل کے لیے اپنی 3 ماہ کا جیب خرچ ڈیم فنڈ میں عطیہ کررہا ہوں۔

Load Next Story