
گزشتہ روز جاری17صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریرکیا ہے جس میں عدالت نے تین سالہ ایل ایل بی پروگرام پر پابندی عائدکرتے ہوئے قراردیا ہے کہ ملک بھرمیں قانون کی ڈگری ایل ایل بی پانچ سال کی تعلیم کے بعد جاری کی جائے گی۔
ملک کی گیارہ یونیورسٹیوں کے علاوہ کوئی یونیورسٹی لاء کالجوں کا الحاق نہیں کرسکتی ہے، ان میں یونیورسٹی آف بلوچستان ، یونیورسٹی آف پشاور، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ، ہزارہ یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی لاہور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،کراچی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سندھ حیدرآباد، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔