پاکستان میری ٹائم کا چین میں تیار پانچواں جہاز بیڑے میں شامل
پی ایم ایس ایس کشمیر جدید فن تعمیر، مشینری اور دفاعی سازو سامان سے مکمل طور پر لیس ہے، 8 دن تک سمندر میں رہ سکتا ہے
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین میں تیار ہونیوالا پانچواں جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر ایک پروقار تقریب میں گزشتہ روز باقاعدہ طور پر بیڑے میں شامل کر دیا گیا۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایم ایس ایس کشمیر جدید فن تعمیر، مشینری اور دفاعی سازو سامان سے مکمل طور پر لیس ہے، ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکیورٹی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں مزید نئے جہاز کی شمولیت سمندری اور سی پیک کی حفاظتی ذمے داریوں کو پورا کرنے کیلیے منفرد اہمیت کا حامل ہے۔
ڈی جی میری ٹائم کے مطابق جدید آلات اور ریڈار سسٹم سے لیس پی ایم ایس ایس کشمیر 8 دن تک سمندر میں رہ سکتا ہے جبکہ اس کے عرش پر ہیلی کاپٹر بھی اتر سکتا ہے، پاکستان میری ٹائم سمندری حدود میں نا صرف قانون کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہے بلکہ پاکستان کے (EEZ) معاشی مفاد کا بھی محافظ ہے، اس جہاز کا نام پی ایم ایس ایس کشمیر رکھنے کا مقصد پاکستان کے حامل حصے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو پی ایم ایس ایس کشمیر کی بیڑے میں تاریخی اور شاندار شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔
اس سے قبل مسعود خان کے نیول بیس آمد پر گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا، انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری ٹائم کے بحری جہاز کو کشمیر کا نام دینا حق خود ارادیت کیلیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، بھارت کشمیر میں بے گناہ اور نہتے شہریوں پر مظالم کر رہا ہے اور کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑ رہا ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں پر اپنا کردار ادا کرے۔