پاسپورٹ کے اجرا میں بلاضرورت تاخیر نہ کی جائےعون نقوی

کراچی میں پاسپورٹ کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ زائرین اور حجاج کرام مشکلات سے بچ سکیں، مولانا محمد عون نقوی.


Staff Reporter May 29, 2013
کراچی میں پاسپورٹ کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ زائرین اور حجاج کرام مشکلات سے بچ سکیں، مولانا محمد عون نقوی. فوٹو: فائل

حج عمرہ و زیارات کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے ان کیلیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔

حکومت حجاج کی تکلیف میں اضافے سے پرہیز کرے، کراچی میں پاسپورٹ کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ زائرین اور حجاج کرام مشکلات سے بچ سکیں، رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ حج کرایوں میں اضافہ واپس نہ لینا ، حج پالیسی کی اصلاح نہ کرنا اور کوٹہ سسٹم کی خامیوں کو دور نہ کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

انھوں نے وزارت داخلہ سے کہا کہ وہ پاسپورٹ کے اجرا میں بلاضرورت تاخیر نہ کرے کیونکہ یہ حجاج کے بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے لہٰذا ان کا فوری اجرا کیا جائے، انھوں نے نگراں وزیراعظم سے کہا کہ وہ ان تمام معاملات میں دلچسپی لیں تاکہ زائرین اور حجاج کرام مشکلات سے بچ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں