وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

قاسم اورسلیمان بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے

عمران خان نے دونوں بیٹوں کو بطوروزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اورسلیمان آج صبح قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ قاسم اورسلیمان اپنے والد سے ملنے آئے ہیں، دونوں اپنے والد کے ساتھ بنی گالہ میں 4 روز قیام کریں گے۔

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ان کے بیٹوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کوشرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔
Load Next Story